Skip to main contentSkip to footer

ایران سے آنیوالے موسمی سسٹم کیساتھ آلودہ ذرات پہنچنے کا خدشہ

Iran Dust Storm Pakistan

ایران سے آنیوالے موسمی سسٹم کیساتھ آلودہ ذرات پہنچنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ایران سے آنے والے موسمی سسٹم کے ساتھ آلودہ ذرات پاکستان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل منگل کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،

مغرب سے آنے والی ہواں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتیہیں، ان ہواں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں ترجمان محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں مزید بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب لاہو ر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش سے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔بارش کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے

جبکہ ہواں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور آنے والے ہفتے میں بھی بارش کے امکان کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

نیتن یاہو زندہ یا ہلاک؟ اے آئی ویڈیو نے شکوک و شبہات بڑھادیئے

Next Post
ایرانی حملے کی 51 ویں لہر، اسرائیلی شہر ہولون میں سائرن بج گئے
Previous Post
سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ سونا 1800روپے سستا ہوگیا