Skip to main contentSkip to footer

ایران نے آبنائے ہرمز میں خودکش ڈرون کشتیوں کا بیڑہ تعینات کردیا

Iran Drone Boats Strait Hormuz

ایران نے آبنائے ہرمز میں خودکش ڈرون کشتیوں کا بیڑہ تعینات کردیا

ایرانی سرکاری ٹی وی چینل نے زیرِ زمین ایک پیچیدہ تنصیب سے فوٹیج جاری کی ہے، جسے ایرانی حکام میزائل سٹی قرار دے رہے ہیں۔ایرانی فوج نے اعلان کیا کہ ان کے پاس اب خودکش ڈرون کشتیوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو اب آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والے جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔جاری کردہ ویڈیو میں لمبے سرنگ نما راستے دکھائے گئے ہیں جن میں نیول ڈرونز، اینٹی شپ میزائلز اور سی مائنز سجی ہوئی ہیں،

فوٹیج میں کچھ ہتھیاروں کے لانچ ہونے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ریکارڈنگ کب کی گئی تھی اور آیا اس کے بعد اس مقام پر امریکی یا اسرائیلی حملے ہوئے ہیں یا نہیں۔ایک تصویر میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر کے نیچے ٹریلر پر نصب نیول ڈرون پر مشتمل ایک سرنگ دکھائی دیتی ہے۔یہ نیول ڈرونز جنہیں انمینڈ سرفیس وہیکلزبھی کہا جاتا ہے،

پہلے ہی خلیج فارس میں 2 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا چکے ہیں، یہ چھوٹی کشتیاں پانی کی سطح پر یا اس کے قریب چلتی ہیں اور ان میں دھماکا خیز مواد ہوتا ہے جو ٹکرانے پر پھٹتا ہے۔چند دن بعد بہاماس کے پرچم کے تحت چلنے والے خام تیل کے ٹینکر سونانگول نامیبے کو عراق کی خور الزبیر بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ہونے کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریٹر سونانگول میرین سروس نے بتایا ہے کہ حملے میں 23 رکنی عملہ محفوظ رہا، جبکہ حملہ آور جہاز کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی گئی

کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک چھوٹی رفتار والی کشتی ٹینکر کی طرف بڑھتی ہے، جو جہاز کے ایک جانب ٹکراتی ہے اور اس سے ایک بڑا دھماکا ہوتا ہے جس سے کافی دھواں اٹھتا ہے۔سمندری حکام کے مطابق موجودہ ایران، امریکا-اسرائیل کشیدگی کے دوران کم از کم 2 آئل ٹینکروں پر USVs کے ذریعے حملے ہو چکے ہیں۔ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی بھی دی ہے،

جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا پانچوایں حصہ اسی راستے سے ہوتا ہے۔ایرانی حکام نے کہا کہ دنیا کو تیاری کرنی چاہیے کہ تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، کیونکہ ایرانی فورسز نے تجارتی جہازوں پر حملہ کر کے ہرمز کے ذریعے نقل و حرکت تقریبا روک دی ہے۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Next Post
مخالف کھلاڑی کی جگہ ہو تا تو بالکل مختلف فیصلہ کر تا،سلمان علی آغا
Previous Post
شمالی کوریا بھی جنگ میں کودنے کو تیار، دوسرا میزائل تجربہ کرلیا