سلمان آغا کو مہدی حسن کے آئوٹ کرنے پر محمد کیف کا ردِعمل
بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف پاکستان کے سلمان علی آغا کے حق اور بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز کے خلاف بول پڑے۔محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو ان کی پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کی گئی حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
محمد کیف نے کہا ہے کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آئوٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی، ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا، جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانو یہ یاد رکھنا کہ چاہے ورلڈ کپ فائنل دا پر لگا ہو لیکن وہ نہ کرنا جو بنگلا دیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔
یاد رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع طریقے سے رن آوٹ کیا تھا جس پر سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

