Skip to main contentSkip to footer

کیا آپ خیبرپختونخوا رمضان پیکج کیلئے اہل ہیں؟ پورٹل متعارف کرادیا گیا

KP Ramadan Relief Portal

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لئے خصوصی رمضان پیکج متعارف کرا دیا ۔ اس ضمن میں حکومت نے ایک باقاعدہ آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جہاں شہری اپنے ناموں کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اس پیکج کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں یا نہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مستحق افراد https://dcpramadan.kp.gov.pk ویب سائٹ پر جا کر اپنے نام چیک کر سکتے ہیں۔ اس پورٹل کو خاص طور پر اس مقصد کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ پڑے اور وہ گھر بیٹھے ہی چند آسان مراحل کے ذریعے اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ شہری ویب سائٹ پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرتے ہیں جس کے بعد سسٹم فوری طور پر بتا دیتا ہے

کہ وہ رمضان پیکج کیلئے منتخب ہوئے ہیں یا نہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس رمضان پیکج کے تحت ہزاروں مستحق خاندانوں کو مالی اور اشیائے ضروریہ کی صورت میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے بنیادی اشیائے خورونوش جیسے آٹا، چینی، گھی اور دیگر ضروری اشیا تک رسائی آسان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی رمضان المبارک کے دوران اپنی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔حکام کے مطابق اس پیکج کیلئے مستحق افراد کا انتخاب مختلف سماجی و معاشی ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے

کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

تاکہ حقیقی ضرورت مند افراد تک امداد پہنچ سکے۔ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن چیکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے کسی بھی قسم کی غلطی یا ابہام کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی معلومات حاصل کریں اور کسی غیر مصدقہ ذرائع پر اعتماد نہ کریں۔خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ رمضان پیکج معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام ہے اور اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کوئی بھی خاندان بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں 3ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا

حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ایسے مستحق فرد کو جانتے ہیں جس کا نام فہرست میں شامل نہیں تو متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ اس کی بھی مدد کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے معلومات کی فراہمی سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا عمل بھی زیادہ مئوثراور تیز ہو سکے گا۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Next Post
آپریشن غضب للحق، قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ
Previous Post
مخالف کھلاڑی کی جگہ ہو تا تو بالکل مختلف فیصلہ کر تا،سلمان علی آغا