Skip to main contentSkip to footer

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، 8 فیصد گرگئیں

Global Crude Oil Price Drop

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، 8 فیصد گرگئیں

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہوکر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور ایران کیخلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی۔ تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم آج امریکی صدر کی جانب سے  ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایران کے بعد کیوبا امریکہ کا اگلا ہدف ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

Next Post
ایران جنگ ختم ہونیوالی ہے، ٹرمپ، خاتمے کا فیصلہ ہم کرینگے،ایران
Previous Post
امریکہ نے مجتبی خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی