Skip to main contentSkip to footer

ایران جنگ ختم ہونیوالی ہے، ٹرمپ، خاتمے کا فیصلہ ہم کرینگے،ایران

Trump Iran War End Decision

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی مگر  امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے۔  ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ مؤثر رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہوچکے ہیں، ان کے ڈرونز کو  تباہ کیا جا رہا ہے، ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار   سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔

سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گیا

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے اعلان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل نے کیا تھا لیکن جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ایران کریگا، ایرانی پاسداران انقلاب نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے کہنے پر جنگ ختم نہ ہوگی، ایران نے خطے بھر میں ایرانی تنصیبات کا ڈھانچہ مفلوج کردیا ہے اور ان حملوں کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہےگا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کے بدلے کے طور پر امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو نقصان پہنچاتے رہیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا تلخ تجربہ ہے اسی لئے امریکہ کیساتھ مزید مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ اب تک 1 ٹن سے کم وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے ہی امریکہ اور اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے آنے والے دنوں میں ایک ٹن سے زائد وارہیڈ لے جانے والے میزائلوں سے امریکہ اور اسرائیل میں قہر ڈھانے کیلئے تیار ہیں۔

ایران کے بعد کیوبا امریکہ کا اگلا ہدف ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

Next Post
باجوہ کو برین ہیمریج ہوگیا، بیٹوں کو پہچاننے سے انکار
Previous Post
امریکہ نے مجتبی خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی