Skip to main contentSkip to footer

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت اگلا ٹاکرا کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

Pakistan India Next T20 Match Date

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت اگلا ٹاکرا کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

 بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ، بھارت نے گروپ اے میں امریکا اور نمیبیا کے بعد پاکستان کو بھی یکطرفہ مقابلے میں 61 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کو ابھی اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مزید جدوجہد کرنا ہے۔ 3 میچوں میں 2 کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ پاکستان اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے اور پوائنٹس کے اعتبار سے امریکا کے برابر ہے جو دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کو کو 18 فروری کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں نمیبیا کو شکست دینا لازمی ہے تاکہ سپر 8 مرحلے میں پہنچ سکے۔

اگرچہ آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت ٹیمیں اکثر مدمقابل آتی رہی ہیں، تاہم پاک بھارت مقابلے کی شدت کبھی کم نہیں ہوتی۔ اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا دوبارہ آمنا سامنا ہو سکتا ہے؟

ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق چاروں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ 8 ٹیموں کو پھر 2 گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے جہاں ہر ٹیم اپنے گروپ میں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر میچ کھیلتی ہے۔ دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔

ٹورنامنٹ سے قبل آئی سی سی کی درجہ بندی کے مطابق سرفہرست 8 ٹیموں کو سپر 8 مرحلے کے لیے پہلے سے سیڈ کیا گیا تھا۔ طے شدہ فارمیٹ کے تحت بھارت اور پاکستان کو سپر 8 میں الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے تاکہ ابتدائی مرحلے میں دوبارہ مقابلہ نہ ہو اور مسابقتی توازن برقرار رہے۔ اس لیے اب دونوں ٹیموں کی ممکنہ ٹکر صرف ناک آؤٹ مرحلے میں ہی ہو سکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں سپر 8 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیتی ہیں اور ایک اپنی گروپ میں پہلی جبکہ دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل میچ ہوسکتا ہے۔

دوسری صورت میں اگر دونوں اپنی اپنی گروپس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل جیت جائیں تو 8 مارچ کو ہونے والا فائنل ایک تاریخی اور سنسنی خیز پاک بھارت مقابلہ ہو   سکتا ہے، جو عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل کرسکتا ہے

اور ایسا تبھی ممکن ہے جب پاکستان کل ہونے والا اپنا میچ جیت پائے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی بیٹرز کیخلاف شدید ٹرولنگ بھی جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایسی ٹیم نمیبیا سے بھی ہارسکتی ہے کیونکہ ان بیٹرز کیلئے بہت ہی شرم کا مقام ہے کہ رنکو سنگھ جیسا بلے باز بھی انہیں بائولنگ کروارہا تھا۔

Next Post
زخمی پرندہ علاج کے لیے ایمرجنسی وارڈ پہنچ گیا
Previous Post
رمضان ریلیف پیکج جاری، اس بار عوام کو کتنے پیسے ملیں گے؟