Skip to main contentSkip to footer

ایران کی امریکا کو جوہری معاہدے کی نئی تجاویز، 7سخت شرائط سامنے آ گئیں

ایران نے مذاکرات کیلئے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی شرط رکھ دی

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔تہران نے واشنگٹن کو جوہری معاہدے سے متعلق 7 شرائط پر مشتمل نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جن کے ذریعے ایران اپنے جوہری پروگرام اور دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات کی نئی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔پہلی شرط ایران سمیت لبنان اور دیگر محاذوں پر جاری جنگی کارروائیاں بند کی جائیں۔دوسری شرط ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری پابندیاں ختم کی جائیں۔

دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

تیسری شرط ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں۔چوتھی منجمد اثاثوں کی بحالی: بیرونِ ملک منجمد ایرانی مالی اثاثے بحال کیے جائیں۔امریکی فوج میں کمی: مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی موجودگی کم کی جائے۔پانچویں ایران کو جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کا معاوضہ ادا کیا جائے۔اسی طرح دیگرشرائط ایرانی سر زمین پر امریکی حملے بند کیے جائیں۔ایرانی تجاویز قطر کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی ہیں، جبکہ امریکی حکام ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فی الحال واشنگٹن کی جانب سے تجاویز کی منظوری یا ایران کی شرائط قبول کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 

میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں روسی و یوکرینی حکام کا وائٹ ہائوس میں اجلاس

اگلی پوسٹ
گاڈی کو وزیر اعظم بننے کیلئے اکثریت حاصل، یاہو کیلئے خطرہ بڑھ گیا
پچھلی پوسٹ
میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں روسی و یوکرینی حکام کا وائٹ ہائوس میں اجلاس