Skip to main contentSkip to footer

افغان طالبان کی ڈرون دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل

افغان طالبان کی ڈرون دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل

اسلام آباد: افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ڈرونز مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغانستان سے 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مار گرائے جانے والے 8 ڈرونز میں سے 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ نے ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔ واقعے میں تمام 8 ڈرونز کو پاکستانی حدود میں مار گرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے سرحد پار متعدد افغان طالبان مورچوں اور دفاعی پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ اس سے ایک روز قبل پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا تھا۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں 28 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ افغان حکام اور اقوام متحدہ نے ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی بھی اطلاع دی تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی اور فضائی دفاعی نظام کو الرٹ رکھا گیا ہے

Previous Post
گوگل میپس پر دریافت پراسرار سٹرکچر 39کروڑ برس پرانا نکلا