Skip to main contentSkip to footer

یمنی حوثی بھی جنگ میں شامل، کویت میں 6امریکی جہاز تباہ

Yemeni Houthis war Kuwait American planes

یمنی حوثی بھی جنگ میں شامل، کویت میں 6امریکی جہاز تباہ

مشرق وسطی میں جاری کے دور ان اسرائیل کی جانب سے توانائی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بم برسا دیئے، کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ کر دیئے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے،

لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔اسرائیل نے ایران کی جانب سیکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ، 3 لڑاکا جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے،دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ائربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے جس میں ری فیولنگ اور ایئرسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا، امریکی میڈیا کے مطابق اس حملوں میں کم از کم 29 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی سپورٹ بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے،

حملہ عمان کے صلالہ بندرگاہ سے خاصے فاصلے پر کیا گیابیان میں کہا گیا کہ ہدف سمندر میں موجود امریکی معاون جہاز تھا۔کویت کی ریاستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد ڈرون حملے ہوئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کویتی ایئرپورٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، صورتحال کی نگرانی جاری ہے، ڈرون حملوں کے باوجود پروازوں پر اثرات کی تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔

عراق کی مجنون آئل فیلڈ میں ڈرون گر گیا، دھماکہ نہیں ہوا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔وزارت دفاع کے مطابق ڈرون گرنے کے واقعے سے تیل کی تنصیبات محفوظ رہیںاسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق اس نے یمن سے اسرائیلی حدود کی جانب داغے گئے ایک میزائل کی نشاندہی کی ہے، جنگ کے آغاز کے بعد یمن سے داغا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے۔یمنی مسلح افواج (حوثی دھڑے)کے ترجمان یحیی سریع نے ٹیلیگرام پر بیان میں کہا

کہ براہِ راست فوجی مداخلت کے لیے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور یہ اقدامات درج ذیل صورتوں میں کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے وابستہ ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے ذاتی ای میل ان باکس تک رسائی حاصل کر لی ہے، ہیکرز نے ثبوت کے طور پر ڈائریکٹر کی تصاویر اور دیگر دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع کر دیں،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا،اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے،

ایران اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔ایرانی خبر ایجنسی مہر کے مطابق تہران میں واقع ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر امریکی، اسرائیلی حملے کی اطلاعات آئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی پڑے گی، ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بنا سکے گا،

ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہیہیں، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کیخلاف استعمال کر سکتا تھا۔بعد ازاں میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ انہیں اسٹریٹ آف ٹرمپ کو کھولنا پڑے گا، میرا مطلب ہرمز ہے، معاف کیجیئے ، مجھے واقعی افسوس ہے، فیک نیوز کہے گا میں نے حادثاتی طور پر ایسا کہہ دیا، میڈیا پر اب اس پر تبصرے ہوں گے ۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ کہاہے کہ نیٹو کاغذی شیر ہے،ہمیشہ نیٹو کی مدد کی

لیکن انہوں نیکبھی ہماری مدد نہیں کی،نیٹو نے ہماری مدد نہ کرکیبڑی غلطی کی ہے۔نیٹو کیبرعکس سعودی عرب، قطر،یوایای،بحرین،کویت نیمدد کی اور لڑے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے درد سر بن گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے سستے اور خودکش شاہد ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے اور ان چھوٹے ڈرونز کو روکنے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کے خلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مشرق وسطی کے 5 ممالک میں ڈرونز کے خلاف فوجی یونٹس تعینات کیے ہیں،

ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور اردن شامل ہیں۔

 

اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے تین دھماکوں میں دو افراد شہید

Next Post
نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں،سامعہ خان کی پیشگوئی
Previous Post
ریپر سے سیاستدان بننے والے 35سالہ بلیندرنیپال کے وزیراعظم بن گئے