Skip to main contentSkip to footer

انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے لمبا اژدھا دریافت کرلیا گیا

World’s Scariest Giant Dragon Discovered

انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے لمبا اژدھا دریافت کرلیا گیا

دنیا کا سب سے لمبا جنگلی اژدھا یا سانپ انڈونیشیا میں دریافت کیا گیا ہے، جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے خطے ماروس میں دریافت ہونے والا اژدھا دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ ہے۔

شواہد کی تصدیق سے واضح ہوتا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 23 فٹ اور 8 انچ ہے، یہ اژدھا ابھی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی نگہداشت میں ہے۔؎

رادو فریٹینو اور نیچرل ہسٹری فوٹو گرافر ڈیاز نوغارا اس سانپ کی نگہداشت  کر رہے ہیں۔ان دونوں نے بتایا کہ اس سانپ کے بارے میں افواہیں سننے کے بعد انہوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔اس اژدھے  انہوں نے ایبو کا نام دیا ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر ایک بالغ اژدھے کی لمبائی 9 سے 19 فٹ کے درمیان ہوتی ہے، اژدھے چھوٹے جانوروں کو غذا بناتے ہیں مگر موقع ملنے پر بڑے جانوروں جیسے ہرن اور مگرمچھوں کو بھی سالم نگل لیتے ہیں۔

یہ سانپ اپنے جبڑے کو اتنا بڑا کرلیتے ہیں کہ آسانی سے شکار کو نگل لیں، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اژدھے انسانوں کا شکار کریں مگر کبھی کبھار ایسا سننے میں آتا ہے اس سے قبل برازیل میں برآمد ہونیوالے اژدہا کی لمبائی 19 فٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

منگولوں کو شکست دینے والا مسلمانوں کا عظیم سپہ سالار رکن الدین بیبرس

Next Post
ترلائی میں حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کا تعلق پشاور سے نکلا، 4 ساتھی گرفتار
Previous Post
لاہور میں بسنت کے پہلے روز دو افراد جاں بحق، 40 زخمی