Site icon bnnwatch.com

دنیا کی معمر ترین گھوڑی نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

World Oldest Mare Record

دنیا کی معمر ترین گھوڑی نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور ان کی پالتو گھوڑی کی کہانی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی رہائشی پیج سِگمن بلومر کی پالتو گھوڑی فینسی نے 37 برس اور 329 دن کی عمر میں گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔

رپورٹ کے مطابق فینسی یکم اپریل 1988 کو پیدا ہوئی، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کی مالکن پیج سِگمن بلومر کی تاریخِ پیدائش بھی وہی ہے جو ان کی گھوڑی کی ہے، دونوں اس وقت سے ایک ساتھ ہیں جب پیج کی عمر آٹھ برس جبکہ فینسی کی عمر 12 برس تھی۔پیج نے فینسی کی عمر سے متعلق تمام دستاویزی ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے جس کے بعد فینسی نے دنیا کے معمر ترین مادہ گھوڑی کا اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ اعزاز 38 سالہ گھوڑے Bascule کے پاس تھا، جو 2025 میں ہلاک ہو گیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے پیج کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ فینسی کو مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ مضبوط رہی۔

ایران نے عرب ممالک پر 2000ڈرونز اور 500میزائل داغے

Exit mobile version