Site icon bnnwatch.com

دنیا کا سب سے بڑا قیمتی یاقوت دریافت

World Largest Ruby

دنیا کا سب سے بڑا قیمتی یاقوت دریافت

سری لنکا نے ایک دیوہیکل ارغوانی ستارہ نما یاقوت کی دریافت کا اعلان کیا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا یاقوت قرار دیا جا رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق اس سری لنکن یاقوت کی مالیت کم از کم 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس قیمتی پتھر کو الطاہرہ زمینی ستارہ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا وزن 3563 قیراط ہے۔ یاقوت کو دارالحکومت کولمبو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں اس کی چھ شعاعوں پر مشتمل ستارہ نما ساخت نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہی منفرد ساخت اسے دنیا کی نایاب ترین یاقوتوں میں شامل کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق قیمتی پتھروں کے ماہر اشان اماراسنگھ نے اخبار میرر کے حوالے سے تصدیق کی کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل میں محفوظ کیا گیا یاقوت ہے۔

انہوں نے اس کے منفرد حسن اور نمایاں ستارہ نما شکل کو بے مثال قرار دیا۔ یہ یاقوت سنہ 2023ء میں رتنابورا گاؤں کے قریب دریافت ہوا جو ساری دنیا میں قیمتی پتھروں کے شہر کے طور پر مشہور ہے۔

بین الاقوامی سطح پر قدر پیمائی کرنے والے ماہرین کے مطابق اس سری لنکن یاقوت کی قیمت 400 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے جو اسے اب تک دریافت ہونے والے مہنگے ترین قیمتی پتھروں میں شامل کرتی ہے۔

سعودی عرب کے غاروں میں قدرتی طور پر حنوط شدہ چیتے دریافت

Exit mobile version