Site icon bnnwatch.com

ایک لاکھ افراد کی افطاری تیار کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

World Largest Iftar Cauldron

ایک لاکھ افراد کی افطاری تیار کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

بنگلہ دیش کے کوریگرام ضلع کے شمالی حصے میں ایک بہت بڑا کھانا پکانے والا دیگ کونصب کیا گیا ہے، جسے دنیا کے سب سے بڑے دیگوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس دیگ میں رمضان کے دوران تقریبا ایک لاکھ افراد کے افطار کے لیے کھانا تیار کیا گیا۔ یہ دیگ ویڈیانندو فائونڈیشن نے چار سبحارکوتی یونین، کوریگرام صدر میں نصب کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر برائے آفات اور ریلیف اسدالحبیب دلو نے اس دیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اہلکاروں کے مطابق، اس دیگ میں تقریبا ایک لاکھ افراد کے افطار کے کھانا تیار کیا گیا، جو بعد میں تقریبا 100 مقامی مساجد کے ذریعے گھروں تک تقسیم کیے گئے۔ یہ اقدام خاص طور پر غریب اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، دیگ کا رقبہ تقریبا 770 مربع فٹ ہے،

اس کا قطر تقریبا 31.5 فٹ اور گہرائی 4.5 فٹ ہے۔ یہ 22 برنرز پر نصب ہے اور ایک ہی وقت میں ہزاروں افراد کے لیے کھانا پکا سکتا ہے۔ ہر بیچ میں تقریبا 7 ٹن چاول، 3 ٹن سبزیاں، 800 لیٹر خوردنی تیل اور بڑی مقدار میں دالیں اور مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔ دیگ کے ڈھانچے کی تعمیر میں تقریبا 2 ماہ لگے اور اسے مضبوط دھات سے بنایا گیا تاکہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران بڑی مقدار میں کھانا جلد تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دیگ بھارت کے اجمیر شریف میں موجود بڑے کھانا پکانے والے دیگ سے بھی بڑی ہے، جسے پہلے دنیا کے سب سے بڑے دیگوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلیف نے کہا کہ حکومت اور رضاکار تنظیموں کے درمیان تعاون آفات کے ردعمل میں انتہائی ضروری ہے۔ اس نئی سہولت رنگپور کے علاقے میں سیلاب کے دوران خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دے گی۔

نیتن یاہو زندہ یا ہلاک؟ اے آئی ویڈیو نے شکوک و شبہات بڑھادیئے

Exit mobile version