Skip to main contentSkip to footer

وفاق کی خیبرپختونخوا پر گندم ترسیل کی پابندی ختم کرنے کی ہدایت

وفاق کی خیبرپختونخوا پر گندم ترسیل کی پابندی ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی حکومت نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی غذائی تحفظ، صوبائی نمائندوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جس میں ملک بھر میں گندم ترسیل اور ممکنہ قلت کے خدشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی صوبے میں گندم کی ترسیل روکنا آئینی طور پر درست نہیں اور اس سے آٹے کی قیمتوں اور سپلائی چین پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ اسی لیے تمام صوبوں کو گندم کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں میں گندم کی سپلائی میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی توقع ہے، جس سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی سطح پر اس گندم ترسیل کے فیصلے کو ملک میں غذائی تحفظ اور مارکیٹ استحکام کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ پاسکو سے گندم خریداری کی درخواست دی گئی تاہم کوئی جواب نہیں آیا، اجلاس کے شرکا نے اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ آئین کے مطابق کسی صوبے پر گندم ترسیل کی بندش نہیں ہونی چاہئے اگر ایسا ہورہا ہے تو یہ درست اقدام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں گندم و گیس بحران، وزیراعلیٰ کی وفاق اور پنجاب پر شدید تنقید

Next Post
خیبرپختونخوا بھر کے سی این جی سٹیشنز کل سے کھولنے کا اعلان
Previous Post
بھارت میں پاکستانی، افغانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے شہریت کا قانون تبدیل