Skip to main contentSkip to footer

واشنگٹن میں امریکی فوجی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں

Washington Military Base Drone Sightings

واشنگٹن میں امریکی فوجی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں

واشنگٹن میں امریکی فوجی اڈے اور حساس مقامات پر مشتبہ ڈرونز نے پروازیں کیں ہیں۔ وزیرخارجہ مارکوروبیو اور پینٹاگون چیف کے گھرکے قریب بھی ڈرونز دیکھے گئے۔ امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے

سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈرون کو امریکی ریاست لوزیانا میں واقع بیس کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فوجی حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور اڈے کی سیکیورٹی سخت کر دی۔یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے جدید ترین بمبار طیاروں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارے دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں’ امریکی انٹیلی جنس

Next Post
درد کش ادویات کا زیادہ استعمال گردوں کے لیے خطرناک
Previous Post
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں پھر تمام شعبوں سے آگے