Site icon bnnwatch.com

ویرات کوہلی کے بھارت سے لندن شفٹ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کے بھارت سے لندن شفٹ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے بلے باز ویرات کوہلی کے سابق ساتھی لیام لیونگسٹن نے کھلاڑی کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔لیام لیونگسٹن نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی میدان سے باہر نہایت پرسکون، خاندانی، سادہ اور دوستانہ مزاج انسان ہیں

لیکن میدان میں قدم رکھتے ہی انتہائی جارحانہ اور مقابلہ کرنے والے کھلاڑی بن جاتے ہیں۔لیام لیونگسٹن کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی بھارت میں ملنے والی غیر معمولی شہرت اور ہر وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی زندگی زیادہ پسند نہیں کرتے

ویرات کوہلی ایسی زندگی کے خواہشمند نہیں تھے جو وہ بھارت میں جی رہے ہیں، انہیں پرسکون ماحول میں رہنا پسند ہے جہاں ان پر توجہ نہ دی جائے اور اپنی مرضی سے آزاد گھومنے پھرنے دیا جائے۔ان کے مطابق ویرات کوہلی ایک خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور دنیا گھومنا چاہتے ہیں، انہیں شہرت کے سبب گھر میں بند رہنا بالکل پسند نہیں۔لیام لیونگسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی ہر حرکت پر کیمرے چوکنا رہتے ہیں

رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے

 

اور عوام کی نظر ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہر وقت غیر معمولی توجہ کا سامنا رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Exit mobile version