Site icon bnnwatch.com

پرانے موبائل مہنگے نہیں ہونگے،امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس

پرانے موبائل مہنگے نہیں ہونگے،امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس

ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ۔ یہ بات صدر الیکٹرونکس ڈیلرز محمد رضوان عرفان نے بتائی ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کر دیا تھا۔

انھوں نے کہا ایف بی آر نے اب پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ پرانے موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے، حکومت موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

 
Exit mobile version