Skip to main contentSkip to footer

امریکہ میں شدید برفانی طوفان سے 29 افراد ہلاک

US Winter Storm

امریکہ میں شدید برفانی طوفان سے 29 افراد ہلاک

امریکا میں برفانی طوفان شدید ہو گیا ہے، کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ گئی، کچھ علاقوں میں دہائی کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی، مختلف حادثات میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

سردیوں کے طاقتور طوفان کے بعد امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، اولے اور برفانی جماؤ پیدا ہو گیا ہے، اور پیر کے روز لاکھوں افراد انتہائی خطرناک حد تک کم درجۂ حرارت اور بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے تھے، محکمۂ موسمیات اور مقامی حکومتوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ صورت حال کئی دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

قومی محکمۂ موسمیات کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس طوفان نے کم از کم 19 ریاستوں میں، نیو میکسیکو سے لے کر مین تک، ایک فٹ سے زیادہ برف گری ہے، اور ملک بھر میں کم از کم انتیس ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں متعدد اموات ہائپوتھرمیا اور برف ہٹانے کے دوران پیش آنے والی طبی ہنگامی حالتوں کے باعث ہوئیں۔

سردیوں کے اس طوفان سے امریکا کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، 44 ریاستوں کے تقریبا 20 کروڑ افراد کے لیے ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شدید برفانی طوفان نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے بڑے حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ٹورنٹو میں گزشتہ رات ایک فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، ٹورنٹو پیرسن انٹرنشنل ایئر پورٹ پر 19 انچ سے زائد برف پڑی، طیارے برف سے ڈھک گئے، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں تعلمی ادارے بند ہیں اور بس سروس بھی معطل ہے۔

Next Post
ہریتھک روشن بیساکھیوں پر آگئے، ویڈیو وائرل
Previous Post
بچوں کو ہنسانے والے درندہ صفت جوکر کا عبرتناک انجام