Skip to main contentSkip to footer

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

US War Death Toll

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

امریکی قیادت میں ہونے والی جنگوں میں بہت بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ 2003 سے 2011 تک جاری رہنے والی عراق جنگ میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 15 ہزار زندگیوں کا خاتمہ ہوا جن میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد عام شہری تھے۔

امریکی قیادت میں 2014 سے 2021 تک جاری رہنے والی شام کی جنگ میں 2 لاکھ 69 ہزار افراد کی جانیں گئیں جن میں سے ایک لاکھ39 ہزار عام شہری تھے۔

افغانستان میں 2001 سے 2021 تک 2 لاکھ 43 ہزار جانیں گئیں جن میں سے 70 ہزار 418 عام شہری تھے۔اس کے علاوہ یمن میں 2002 سے 2021 تک جاری جنگ میں ایک لاکھ 12 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جن میں سے 12 ہزار 690 عام یمنی شہری شامل تھے۔

چین کا ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

Next Post
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا
Previous Post
ایران کیساتھ جنگ میں اسرائیل کو ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان