Site icon bnnwatch.com

امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

US releases soldiers photos Iran

امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دیں۔ امریکی فوج کے مطابق 4 فوجی اتوار کو پورٹ شعیبہ کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، ہلاک چاروں امریکی فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔ ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہونیوالے دیگر حملوں میں 600 سے زائد امریکیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی

Exit mobile version