Site icon bnnwatch.com

امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرے گا

US Patriot Missile Sale to Saudi Arabia

امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرے گا

امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی  جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالرکی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔

اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ امریکہ نے اسرائیل کو بھی اربوں ڈالر کے ہتھیار بیچنے کی منظوری دیدی ہے۔ اسرائیل ہتھیاروں کے حوالے سے امریکہ کا سب سے بڑا خریدار مانا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے بھی میزائلوں کی خریداری کیلئے درخواست دی گئی تھی

Exit mobile version