امریکہ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ایک ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت کے لیے ان کے پاس تین ناموں کی مختصر فہرست موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں چار سے پانچ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، جبکہ سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد ایران سے مذاکرات اب پہلے سے زیادہ آسان ہو گئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ایران کی قیادت کے لیے تین بہت اچھے انتخاب موجود ہیں
تاہم انہوں نے نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی نام ظاہر نہیں کروں گا، پہلے کام مکمل کر لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف کارروائیاں4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، اسی شدت کے ساتھ ایران پر حملے جاری رکھ سکتے ہیں یہ مشکل نہیں ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہتھیاروں کی بڑی تعداد ہیں، ہمارے ہتھیاردنیا بھرمیں مختلف ملکوں میں ذخیرہ کیے گئے ہیں۔
ایک اور انٹرویو میں امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بالکل جانتے ہیں کہ اس وقت ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے، لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی خاص شخصیت کو ایران کی قیادت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ سپریم لیڈر کی جگہ کون لے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی وقت وہ خود مجھ سے پوچھیں گے کہ میں کس کو دیکھنا چاہتا ہوں،
بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ بات قدرے طنزیہ انداز میں کہہ رہے تھے۔

