Skip to main contentSkip to footer

امریکا اور ایران معاہدے کیلئے تیار،48 گھنٹوں میں پیشرفت کا امکان ہے، مشاہد حسین

امریکا اور ایران معاہدے کیلئے تیار،48 گھنٹوں میں پیشرفت کا امکان ہے، مشاہد حسین

سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور ایران معاہدے کیلئے تیار ہیں ، آئندہ 48 گھنٹے میں ایم او یو کے نکات مکمل ہوجائیں گے۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین نے کہا کہ امریکہ اور ایران ایک جامع امن معاہدے کے لیے تیار ہیں اور آئندہ 48گھنٹے میں ایم اویو کے نکات مکمل ہوجائیں گے۔

مشاہد حسین نے اس پیش رفت کو عالمی امن کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حساس ترین سفارتی مشن میں پاکستان نے پل کا کردار ادا کیا ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اسلام آباد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے قوی امکان ظاہر کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس تاریخی معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں کیے جائیں گے جبکہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ عالمی دارالحکومت جنیوا میں منعقد ہو سکتا ہے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اب جنگ کے بجائے پائیدار امن کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں

کیونکہ اس کشیدگی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے پروجیکٹ فریڈم روک دیا ہے اور امریکا کی جانب سے ایران کا ضبط شدہ بحری جہاز واپس کرنا لچک کا بڑا ثبوت ہے جبکہ عباس عراقچی کے بیانات واضح کرتے ہیں کہ ایران اب باعزت طریقے سے جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ ایران اس صورتحال میں سیاسی طور پر فاتح بن کر ابھرا ہے کیونکہ وہ نہ جھکا اور نہ ہی اس کا نظام تبدیل ہوا، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے حوالے سیان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جنگ کی وجہ نہیں بلکہ جنگ کا نتیجہ تھا، جسے اب سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔

 

جنگ بندی کے دوران امریکی دفاعی نظام کی خفیہ منتقلی، سیٹلائٹ تصاویر وائرل

 
Next Post
انٹرنیٹ کی دنیا کا انقلابی سرچ انجن آسک ڈاٹ کام 30 سال بعد بند
Previous Post
سی این این کے بانی اور صاف گو میڈیا ٹائیکون ٹیڈ ٹرنر انتقال کر گئے