Skip to main contentSkip to footer

عمرہ زائرین کیلئے ای گیٹس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

Umrah E Gates Service Launch

عمرہ زائرین کیلئے ای گیٹس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

سعودی عرب میں ڈائریکٹریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے جدہ اور مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ای گیٹس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ جوازات نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے امیگریشن سیلف سروس متعارف کرائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیلف سروس کے لیے انتہائی جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے دوران دنیا بھر سے آنے والے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس جانے والے زائرین بآسانی اور بلا تاخیر امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکیں گے۔

خود کارگیٹس کے ذریعے زائر کا مکمل ڈیٹا کی تصدیق لمحوں میں ہو جاتی ہے جس سے انٹری اور ایگزٹ کی کارروائی خود کار طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے اور زائرین کو امیگریشن کے لیے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں 7000 ارب روپے اضافہ

Next Post
سوئٹزرلینڈ کا وہ نایاب جوتا جس نے تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش کر دیا
Previous Post
حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں 7000 ارب روپے اضافہ