میرے قتل کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، ام رباب چانڈیو
ام رباب چانڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے قتل کا منصوبہ بنایا جانے کا دعوی کیا ہے ۔ام رباب چانڈیو نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی
جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے مجھ تک کنفرم رپورٹ پہنچ گئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ قتل کے منصوبے میں سندھ پولیس سہولت کار ہے۔30
مارچ 2026 کو میہڑ کی ام رباب چانڈیو کے والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا، جس میں عدالت نے تینوں کے قاتل ملزموں کو باعزت طور پر بری کردیا۔