Skip to main contentSkip to footer

ایران پر حملوں کے باوجود امن ڈیل متاثر نہیں ہوگی، ٹرمپ

ایران پر حملوں کے باوجود امن ڈیل متاثر نہیں ہوگی، ٹرمپ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ایران پر حملوں کے باوجود ایران سے امن ڈیل پر اثر نہیں ہوگا۔ امن ڈیل کے حوالے سے امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائو س کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امن ڈیل کے معاملے پر ابھی کچھ نہیں بدلا، ایران سے ڈیل اب بھی قریب ہے۔دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سےامن ڈیل اگلے ہفتے ممکن ہے

ایسا بھی ہوسکتا ہے اس میں کئی ماہ بھی لگ جائیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ایران سے معاہدے پر 2 سے 3 دن میں دستخط ہوسکتے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے طویل جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کو عراق اور افغانستان جیسی طویل اور مہنگی جنگوں کی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے سے خصوصی گفتگو میں امریکی نائب صدر جے ڈی ویس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع میں خود کو طویل عرصہ نہیں الجھائے گا۔جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ایک سال بعد دنیا امریکا ایران جنگ دنیا کے لیے پرانا موضوع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ عراق اور افغانستان کی طویل جنگوں جیسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دیگر صدور کی طرح امریکا کو طویل جنگوں میں پھنسانے والی پالیسی اختیار نہیں کریں گے۔جے ڈی وینس نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو امریکا جواب میں فوجی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنی بنیادی پالیسی، یعنی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر توجہ مرکوز رکھے گا

تب تک یہ تنازع ایک طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہوگا۔مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔ اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو صدر کے پاس دیگر ذرائع بھی موجود ہیں لیکن جب تک ہمارا ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

یہ جنگ طویل نہیں ہوگی۔جے ڈی وینس کے یہ ریمارکس ان کی نئی کتاب کی اشاعت کے موقع پر سامنے آئے۔ 16 جون کو شائع ہونے والی یہ کتاب ان کی معروف یادداشت کا تسلسل ہے، جس میں انہوں نے مذہبی سفر، سیاست اور عوامی زندگی سے متعلق اپنے خیالات بیان کیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

ماریہ ماچاڈو نے اپنا امن نوبل انعام ٹرمپ کو دے دیا / Machado Nobel Prize Trump

 

Next Post
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس15جون کو طلب
Previous Post
خیبرپختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری