سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مردان ہسپتال منتقل کردیاگیا موٹروے ترجمان کے مطابق سوات ایکسپریس وے پراسماعیلیہ کے قریب تیزرفتار ہائی ایس وین سڑک کنارے کھڑی بس سے جاٹکرائی، حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا زخمی مسافر کے مطابق ڈرائیور کو نیند آگئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی سڑک کنارے کھڑی بس سے جاٹکرائی
ترجمان کے مطابق حادثے میں موقع پر 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، 8 مزید زخمیوں کو مردان ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے بونیر جبکہ ہائی ایس وین راولپنڈی سے دیر جارہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
