Site icon bnnwatch.com

کراچی میں آوارہ کتوں نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

Stray dogs stop bank robbery

کراچی میں آوارہ کتوں نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائو ن میں گلی کے آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔یہ واقعہ دو روز قبل ایک جنرل اسٹور پر پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے،

لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گلی کے آوارہ کتے ان کے لیے بڑی رکاوٹ بن جائیں گے۔دکاندار کے مطابق جس وقت مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور کیش کانٹر کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے

اسی دوران گلی میں موجود چار آوارہ کتوں نے دکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ان کتوں نے دکان کے اطراف ایک حصار سا بنا لیا اور ملزمان پر مسلسل بھونکنا شروع کر دیا جس سے ڈاکو بوکھلا گئے۔کتوں کی اس غیر متوقع مزاحمت اور شور کی وجہ سے ڈاکوں کے لیے وہاں مزید رکنا مشکل ہو گیا اور وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بغیر لوٹ مار کیے ہی فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا

لیکن پولیس کی جانب سے تاحال جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی

Exit mobile version