Skip to main contentSkip to footer

عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹ جعلی ہیں، سہیل آفریدی

Sohail Afridi on Imran Khan PIMS Report

عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹ جعلی ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں

اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، فورسز مختلف قسم کی ہوتی ہیں، ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اورٹاسک فورس بھی ہوتی ہے، یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔ سہیل آفریدی آفریدی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔

وزیراعلی کے پی نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا۔

بھارت میں نمازیوں کی حفاظت کرتے ہندو نوجوان کی ویڈیو وائرل

Next Post
سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں، بیرسٹر گوہر
Previous Post
لیپ ٹاپ گود میں رکھنے سے کینسر ہونے کے 100 فیصد امکانات