Site icon bnnwatch.com

رات 12سے صبح 6بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی عائد

سم کارڈز

پی ٹی اے نے ملک میں غیر قانونی سموں کے اجرا کی روک تھام اور سیکیورٹی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام موبائل فون کمپنیوں پر ملک بھر میں رات 12بجے سے صبح 6بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ،یہ فیصلہ جعلی و غیر قانونی سموں کے استعمال کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے

تاکہ صارفین کے تحفظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔پی ٹی اے کے مطابق تمام مجاز فرنچائزز، ریٹیلرز اور دیگر سیل پوائنٹس ان اوقاتِ کار کی پابندی کے ذمہ دار ہوں گے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹیلی کام قوانین کے تحت سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں سم خریدیں اور سم کی فعال سازی سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازمی مکمل کریں

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں ان ہدایات کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئے تو فوری طور پر پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ، ڈیجیٹل اسسٹنٹ واٹس ایپ یا ٹول فری نمبر پر اطلاع دیں۔ترجمان کے مطابق یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ، سموں کے غلط استعمال کی روک تھام اور ملک میں محفوظ و شفاف ٹیلی کام ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

 

Exit mobile version