Skip to main contentSkip to footer

فکرِ اقبال امن، رواداری، انصاف اور قومی ترقی کی ضامن ہے، شہبازشریف

شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس ختم، دہشتگردی خاتمے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مفکر پاکستان شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکرِ اقبال پائیدار قومی ترقی کے لیے امن، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور انصاف کی داعی ہے جبکہ علامہ اقبال کا فلسفہ حیات نفرت، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور امتیازی سلوک کی نفی کرتا ہے۔ ان کے اسلامی افکار مسلمانوں کو عملی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ اقبال کے پْر مسرت موقع پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو دِلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں،علامہ اقبال نیمسلمانانِ برصغیر میں سیاسی شعور بیدار کیا تاکہ وہ اپنی جداگانہ قومی شناخت کو پہچان سکیں، اسی منفرد تشخص کے شعور نے حصولِ وطن کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نوجوان علامہ اقبال کی شاعری سے تحریک حاصل کرکے تحقیق کا جذبہ پیدا کریں ، زرداری

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال اعلیٰ اوصاف کی حامل شخصیت تھے،بلاشبہ علامہ اقبال جیسے عظیم فلسفی و مدبر کے افکار تمام نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کی ذہنی کشادگی اور فکری بالیدگی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفکرِ اسلام کی حیثیت سے علامہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کی فکری جہتوں کو موضوع بحث بنایا، علامہ اقبال کے اسلامی افکار مسلمانوں کو عملی رہمنائی فراہم کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت آج سے اگلے سال 9 نومبر تک علامہ اقبال کی ولادت کی 150ویں سالگرہ منائے گی،حکومت سال بھر کے لئے قومی اور بین الاقوامی تقریبات پر مشتمل خصوصی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر رہی ہے، جس میں بین الاقوامی کانفرنسیں، علمی و تحقیقی مذاکرے، ادبی میلے ، نمائشیں، تعلیمی مقابلے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں،ان تقریبات کا مقصد اقبال کے فکری ورثے کو نئی نسلوں میں منتقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پْرعزم ہے کہ فکرِ اقبال ہمارے تعلیمی اداروں، قومی مباحث اور ترقیاتی ترجیحات میں ایک متحرک عنصر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے۔

امریکا، جنسی زیادتی کے بعد2لڑکیوں کے قتل کا معمہ 50سال بعد حل

فکری بیداری، کردار سازی اور اجتماعی احیائے نو کو بلا شبہ قومی مقاصد کا لازمی حصہ ہونا چاہیے،علامہ اقبال کا تصورِ خودی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ افراد اور اقوام خود شناسی، بامقصد جدوجہد اور روحانی آزادی سے ہی اپنی تقدیر بدل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا اور وہ انہیں قوم کے مستقبل کا معمار تصور کرتے تھے،نوجوانوں کے لئیاقبال کے تصورِ شاہین میں جرا?ت، خود مختاری، بلند پرواز اور حصولِ کمال کا عزم پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ فکرِ اقبال پائیدار قومی ترقی کے لیے امن، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور انصاف کی داعی ہے،علامہ اقبال کا فلسفہِ حیات نفرت، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور امتیازی سلوک کی نفی کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسلم اتحاد، عالمگیر اخوت اور پْرامن بقائے باہمی کا پیغامِ اقبال آج بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان علامہ اقبال کی فکری رہنمائی میں مسلم اْمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے پْرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا انفرادی، قومی اور عالمی اقدار پر مبنی لازوال پیغام ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئیے، تجدید عہد کریں کہ پیغامِ اقبال کی تفہیم، اس پر سنجیدہ علمی تحقیق کو تخلیقی فکر کی حوصلہ افزائی اور قومی کردار کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنائیں گے۔

 

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا، ایاز صادق

اگلی پوسٹ
گورنر ہاؤس پشاور میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پرخصوصی بریفنگ
پچھلی پوسٹ
امریکا، جنسی زیادتی کے بعد2لڑکیوں کے قتل کا معمہ 50سال بعد حل