Skip to main contentSkip to footer

سعودی خاتون نے کیمیکل سے پاک کھجور کی گٹھلیوں سے صابن بنا لیا

Saudi woman makes date seed soap

سعودی خاتون نے کیمیکل سے پاک کھجور کی گٹھلیوں سے صابن بنا لیا

سعودی عرب میں خاتون نے کیمیکل سے پاک کھجور کی گٹھلیوں سے صابن بنا لیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گھریلو صنعت میں کام کرنے والی فیمیلیز نے بغیر ملاوٹ کے بننے والی ہائی کوالٹی قدرتی مصنوعات کو بنانے میں منفرد مقام حاصل کیا ہے جس سے خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ان میں سے ایک شاندار مقامی برینڈ افراح سیون کیئر ہے جسے افراح الحربی نے بنایا کیا ہے۔ انہوں نے ایک مخصوص کھجور صابن تیار کیا ہے جو سکری کھجور کی شکل جیسا ہے۔

یہ پروڈکٹ سکری کھجور کی گھٹلی اور پام آئل سے تیار کردہ ہے جو کے کسی بھی کیمیکل سے پاک بالکل ایک خالص چیز ہے۔یہ ان بچوں اور افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جن کی جلد بازار میں ملنے والے صابن سے متاثر ہو جاتی ہے۔الحربی نے بتایا کہ انہیں کھجور کی گھٹلی سے صابن بنانے کا خیال 13 سال قبل آیا جب وہ ایکزیما کے شکار اپنے بچوں کے لیے کوئی متبادل صابن ڈھونڈ رہی تھیں۔وقت کے ساتھ یہ خیال ایک پروڈکٹ بن گیا جسے ایونٹ میں دکھایا جا رہا ہے۔

فراح الحربی نے مزید بتایا کہ پام ولیج میں وہ نیشنل سینٹر فار پامز اینڈ ڈیٹس کے تعاون سے شامل ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے پروڈکٹ یہاں آنے والے افراد اور خریداروں کے سامنے پیش کر رہی ہیں جبکہ دیگر نمائشوں میں بھی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھجور کے درخت نے انہیں کامیابی کے بڑے مواقع فراہم کیے جہاں وہ اپنے خیال کو عملی شکل دے سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کامیابی کا راستہ نئے تخلیقی خیالات پر عمل کرنے سے آتا ہے۔

الاحسا میں نیشنل سینٹر فار پامز اور ڈیٹس کے زیراہتمام جاری پام ولیج میں مملکت بھر سے فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ اس سے کسانوں اور مقامی پروڈیوسرز کو اپنی کھجوریں اور دیگر مصنوعات فروخت کرنے کا قیمتی موقع مل رہا ہے۔

آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا

Next Post
مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری کیلئے 4 کروڑ کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں
Previous Post
غزہ کے ساحل کے قریب بڑی وہیل مچھلی مردہ حالت میں مل گئی