Skip to main contentSkip to footer

برداشت کی حد ختم، اب حملہ ہوا تو جواب بھی آئیگا، سعودی عرب

Saudi Arabia Warning Strong Response

برداشت کی حد ختم، اب حملہ ہوا تو جواب بھی آئیگا، سعودی عرب

سعودی عرب نے ایران کو واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں، اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ امید ہے ایران آج کے پیغام کو سمجھ چکا ہوگا ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجائے دبا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سعودی عرب کسی بھی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جو معمولی اعتماد باقی تھا وہ بھی حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے جواز ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور ایران کی علاقائی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے ایران نے ریاض سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جنہیں تہران نے امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل ناکام بنا چکا ہے۔

فرقہ وارانہ بیانیہ روکنے کیلئے علما ء کردار ادا کریں’ فیلڈ مارشل

Next Post
سونے کی قیمتوں میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
Previous Post
پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں’ امریکی انٹیلی جنس