Site icon bnnwatch.com

اقامہ اور لیبر کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 15ہزار تارکین گرفتار

Saudi Arabia expats arrested violations

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی 14 ہزار 242 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 اپریل سے 10 اپریل اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 884 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 948 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 410 کو لیبر قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 449 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 71 فیصد کا ایتھوپیا، 27 فیصد کا یمن اور 2 فیصد کا دیگر ممالک سے تعلق ہے۔علاوہ ازیں 29 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے،

جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 25 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ 6ہزار 808 کو سفری دستاویز ات کے لیے سفارتحانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے اور 3 ہزار 416 کو سفری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ 6 ہزار 285 کو ملک بدر کر دیا گیا۔

 

 

نوشہرہ پولیس کی جانب سے افغانیوں سے رشوت وصولی کا انکشاف

 

موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا

Exit mobile version