Skip to main contentSkip to footer

مخالف کھلاڑی کی جگہ ہو تا تو بالکل مختلف فیصلہ کر تا،سلمان علی آغا

Salman Ali Agha Statement

مخالف کھلاڑی کی جگہ ہو تا تو بالکل مختلف فیصلہ کرتا ، سلمان علی آغا

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ کرتے۔ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آئوٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آغا سلمان نے کہا کہ قانون کے مطابق میران رن آئوٹ درست تھا لیکن میرے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے، انہیں لگا تھا

گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے وہ گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کل  اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Next Post
کیا آپ خیبرپختونخوا رمضان پیکج کیلئے اہل ہیں؟ پورٹل متعارف کرادیا گیا
Previous Post
ایران نے آبنائے ہرمز میں خودکش ڈرون کشتیوں کا بیڑہ تعینات کردیا