Skip to main contentSkip to footer

میچ سپنرز نے ہرایا، توقع کے مطابق بائولنگ نہیں کی، سلمان آغا

Salman Agha Bowling Reaction

میچ سپنرز نے ہرایا، توقع کے مطابق بائولنگ نہیں کی، سلمان آغا

ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے سپنرز کو شکست کا بڑا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ سپن پچ پر سپنرز سے بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا اور جس طرح بائولنگ کرانی چاہئے تھی اس طرح بائولنگ نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں ایک بار پھر شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شکست کی وجہ بیان کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ بری طرح ہارنے کے بعد قومی کپتان سلما علی آغا نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسپنرز پر اعتماد تھا لیکن آج کا دن ان کا نہیں تھا، بولرز نے کنڈیشن کے مطابق بولنگ نہیں کی۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ بیٹنگ میں ہم اچھی شروعات نہیں کرسکے، جب آغاز اچھا نہ ہو تو میچ میں پیچھے ہی رہ جاتے ہیں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ بلےبازوں کے پاس موقع تھا لیکن اچھا پرفارم نہ کرسکے، 2 دن بعد ایک اور میچ ہے، اسے جیت کر سپر8 میں جاسکتے ہیں۔

بھارت کے فاتح قائد سوریاکمار یادیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلی جو کھیل رہے ہیں، ایشان کشن نے بہت شاندار اننگز کھیلی، ایشان کشن نے جلد وکٹ گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

سوریاکمار نے کہا کہ بعد میں آنے والے بلے بازوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا، ہمیں معلوم تھا 175 رنز اس پچ پر بہت اچھا اسکور ہے۔

بھارت کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے پہلی گیند سے شاندار بولنگ کی، اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہترتھا۔ دوسری جانب شائقین کرکٹ انتہائی مایوس اور نالاں دکھائی دیتے ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ چھوٹی ٹیموں کیخلاف ففٹیز بنانے والے پلیئرز بڑے میچ میں کیوں فیل ہوجاتے ہیں۔ ایسے پلیئرز کو لمبے عرصے تک آرام کراکر نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں۔

Next Post
امریکہ کا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانےکا فیصلہ
Previous Post
انڈیا بمقابلہ پاکستان کرکٹ زمین اور آسمان ہیں، عرفان پٹھان کا طنز