Skip to main contentSkip to footer

امریکہ میں دو رنگ والا نایاب جھینگا دریافت

امریکہ میں دو رنگ والا نایاب جھینگا دریافت

امریکی ریاست میساچوسٹس کے جزیرہ نما علاقے کیپ کوڈ کے ساحل سے 2 رنگ والا نایاب جھینگا دریافت ہوا ہے۔ اس نایاب جھینگے کی دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا، بھورے اور نارنجی رنگ کی اس غیر معمولی مخلوق کو قدرت کا معجزہ کہا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا جھینگا ملنے کا امکان 5 کروڑ میں ایک بار ہے۔

اس نایاب جھینگے کو ٹموتھی مائیکل نامی کشتی کے عملے نے دریافت کیا جو اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ جھینگے کا وزن 3 پائونڈ سے زیادہ ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ سر سے لے کر دم تک اس کا جسم آدھا بھورے اور آدھا نارنجی رنگ کا ہے۔ سمندری ماہرین کے مطابق اس طرح کی غیر معمولی رنگت جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ نایاب ہونے کی وجہ سے اس جھینگے کو فروخت یا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ میساچوسٹس کے ووڈز ہول سائنس اکویریئم کے حوالے کیا گیا ہے۔

امریکہ میں دو رنگ والا نایاب جھینگا دریافت

 

ووڈز ہول سائنس اکویریئم 2027 میں تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس نایاب جھینگے کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

 

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، فرانس میں 40 افراد کی جان لے گئی

Previous Post
سپرم وہیلز رابطے کیلئے انسانوں جیسی بولی کا استعمال کرتی ہیں