ریپر سے سیاستدان بننے والے 35سالہ بلیندرنیپال کے وزیراعظم بن گئے
نیپال میں ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندرشاہ ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق بلیندرشاہ نے بدعنوانی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ہونے والے سیاسی بحران میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شکست دی۔
بلیندرشاہ کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین وزرائے اعظم میں شامل ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ بلیندرشاہ کٹھمنڈو کے میئررہ چکے ہیں ،
سوشل میڈیا اور اپنی ریپ موسیقی کے ذریعے نوجوانوں میں مقبول ہوئے اور کرپشن کے خلاف سخت موقف اپنایا۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کو جین زی کے مظاہروں میں ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
