Skip to main contentSkip to footer

رمضان ریلیف پیکج جاری، اس بار عوام کو کتنے پیسے ملیں گے؟

Ramadan Relief Package 2026

رمضان ریلیف پیکج جاری، اس بار عوام کو کتنے پیسے ملیں گے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے ’رمضان ریلیف پیکیج 2026‘ کا اجراء کردیا اور کہا ہرمستحق حقدار کو 13ہزارروپے تقسیم ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بٹن دبا کر 38 ارب روپے کے حجم پر مشتمل “رمضان ریلیف پیکیج 2026” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت ملک بھر کے 1 کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کے اکاؤنٹس میں نقد رقوم کی منتقلی کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا 38 ارب روپے وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کئے جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بلا تفریق 13 ہزار روپے فی حق دار خاندان یہ رقم فراہم کی جائے گی، 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں۔

پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا جبکہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے اشیاء کی فراہمی کا فرسودہ نظام ختم کر دیا ہے، جہاں معیار ناقص تھا اور عوام کو طویل قطاروں میں ذلیل ہونا پڑتا تھا۔

وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 9999 قائم کر دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 2025 میں رمضان پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو پانچ ہزار روپے دیئے گئے ، وزیراعظم کی ہدایت پر اس سال رمضان پیکیج کے تحت رقم 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

Previous Post
امریکہ کا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانےکا فیصلہ