Site icon bnnwatch.com

راجن پور میں راجن پوری بکرا 50 لاکھ روپے میں فروخت

راجن پور میں راجن پوری بکرا 50 لاکھ روپے میں فروخت

راجن پور کے نواحی علاقے افضل آباد میں راجن پوری بکرا 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا جس کا نیا اور منفرد عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاضل پور کے نواحی علاقے افضل آباد میں لائیوسٹاک کی تاریخ کا ایک نیا اور منفرد عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا، راجن پوری بکرا نسل کے محض 5 ماہ کے ایک خوبصورت بکرے کو 50 لاکھ روپے کی ریکارڈ ساز قیمت میں فروخت کر دیا گیا ہے

جسے دنیا کا کم عمر ترین اور مہنگا ترین راجن پوری بکرا قرار دیا جا رہا ہے،اس تاریخی سودے کو یادگار بنانے کے لیے افضل آباد میں ایک شاندار اور گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں مویشی پال حضرات اور بکروں کے شوقین افراد نے شرکت کی،فخر پنجاب نامی اس بکرے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور اس پر برکت اور خوشی کے اظہار کے لیے نوٹوں کی بارش کی گئی، مقامی لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر جھومتے ہوئے روایتی بھنگڑا ڈالا اور جشن منایا،اس تاریخی اور ریکارڈ ساز بکرے کے مالکان جاوید لاشاری اور جہانزیب لاشاری تھے

جنہوں نے اس نایاب نسل کی پرورش کی،اس خوبصورت بکرے کو بکروں کے معروف خریداروں سید فرحان شاہ اور نادر درگھ نے 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے عوض خریدا، ان کا کہنا ہے کہ راجن پوری بکروں کا یہ ریکارڈ نہ صرف مقامی لائیوسٹاک کی صنعت کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے

بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بہترین نسل اور معیار کی قدر ہر دور میں برقرار رہتی ہے۔ یادرہے کہ راجن پوری بکرا اپنی بے مثال خوبصورتی، سفید رنگت اور بہترین نسل کے باعث ملک بھر سمیت دنیا بھر میں اپنی مثال آپ مانے جاتے ہیں اور اس حالیہ سودے نے ایک بار پھر اس خطے کے مویشیوں کی دھاک بیٹھادی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی میں نیا اور اہم فیچر متعارف، اپ لوڈ فائلیں اب محفوظ رہیں گی

Exit mobile version