سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات
BNN Watch
سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات
مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے، 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کیلئے عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لائوں گا۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،
سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا، پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔