تیرہ اپریل سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزارت صحت نے 13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،کراچی،کوئٹہ اور جنوبی کے پی جیسے ہائی رسک علاقوں کیلئے موثرحکمت عملی تیار کرلی گئی،ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5 روزمکمل مہم اور 2 دن کیچ اپ مہم ہوگی،
عام یونین کونسلزمیں تین روز مکمل مہم اور چار روز کی کیچ اپ مہم ہوگی۔جاری بیان کے مطابق قومی مہم کے دوران 4 کروڑ 53 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے،انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 13 ہزار سے زائدفرنٹ لائن ورکرزحصہ لیں گے،
مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے بھی فراہم کیا جائے گا،مسلسل کامیاب مہم کے باعث رواں سال صرف ایک پولیووائرس سامنے آیا،طبی ماہرین نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کو نتیجہ خیز قرار دے دیا۔
