Skip to main contentSkip to footer

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر

وفاقی حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چار برسوں میں پانچ لاکھ رہائشی یونٹس کی مالی معاونت کا ہدف مقرر کر دیا ہے جبکہ اس منصوبے کے لیے منافع پر دی جانے والی مجموعی سبسڈی کا حجم 3.2 کھرب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارتِ ہاسنگ و تعمیرات کی منظوری سے شروع کیے گئے اس وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو سستے رہائشی قرضوں کی سہولت فراہم کرنا اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاس کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام کی اہم شرائط میں ترمیم کی۔

ان تبدیلیوں کے تحت قرض کی حد میں اضافہ، رہائشی سہولت کے دائرہ کار میں توسیع اور مالی معاونت کے حجم میں اضافہ کیا گیا۔ بعد ازاں 17 مارچ 2026 کو اس ترمیم شدہ خاکے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ منصوبے کے تحت ایسے پاکستانی شہری جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہوں اور پہلے سے کسی رہائشی جائیداد کے مالک نہ ہوں، پہلی مرتبہ گھر حاصل کرنے کے لیے قرض حاصل کر سکیں گے۔ یہ قرض گھر، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے دستیاب ہوگا

جبکہ پہلے سے ملکیتی زمین پر تعمیرات بھی اس میں شامل ہوں گی

۔وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے مطابق مالی معاونت کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 مرلہ (2,720 مربع فٹ) کے گھر اور 1,500 مربع فٹ تک کے فلیٹ اہل قرار دیے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق قرض کی زیادہ سے زیادہ حد ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ واپسی کی مدت 20 سال اور سبسڈی کی مدت 10 سال رکھی گئی ہے۔ شریک مالیاتی ادارے قرض لینے والوں سے ایک سالہ بینکوں کے باہمی قرض نرخ کے ساتھ 3 فیصد اضافی شرح وصول کریں گے

تاہم صارفین کے لیے رعایتی شرح منافع 5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اس وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض اور جائیداد کی مالیت کا تناسب 90 اور 10 رکھا گیا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو 10 فیصد ذاتی سرمایہ فراہم کرنا ہوگا

پاک فوج کی لکھی گئی کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”لوگوں کے سامنے پیش

 

جبکہ 90 فیصد رقم قرض کی صورت میں دی جائے گی۔ تجارتی بینکوں، اسلامی بینکوں، چھوٹے قرض فراہم کرنے والے بینکوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کمپنی کو اس منصوبے کے عملی شراکت داروں میں شامل کیا گیا ہے۔30  اپریل 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے تحت 25 ہزار 304 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 8 ہزار 990 منظور اور 2 ہزار 612 مسترد کی جا چکی ہیں جبکہ 13 ہزار 792 درخواستیں مختلف مراحل میں زیرِ غور ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اب تک وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کیلئے 5 ارب 7 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے ایک ہزار 845 قرضے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ منظور شدہ مالی معاونت کا مجموعی حجم 37 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

حکومت نے پانچ لاکھ رہائشی یونٹس کے مجموعی ہدف کے حصول کے لیے مرحلہ وار سالانہ اہداف بھی مقرر کیے ہیں جن کے تحت مالی سال 2026 میں 50 ہزار، مالی سال 2027 میں ایک لاکھ، مالی سال 2028 میں ڈیڑھ لاکھ اور مالی سال 2029 میں دو لاکھ رہائشی یونٹس کی مالی معاونت کی جائے گی۔دستاویزات میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ رہائشی سہولتوں کی دستیابی میں اضافے اور ملک میں رہائشی مالیات کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے مالیاتی اداروں کی بھرپور شرکت ناگزیر ہوگی۔

Previous Post
پاکستان میں مٹی کے برتن بنانے کا فن زوال پذیرہوگیا