Site icon bnnwatch.com

پشاور زلمی نے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو سائن کرلیا

Peshawar Zalmi Shoriful Islam Signing

پشاور زلمی نے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو سائن کرلیا

پی ایس ایل کی سابق چیمپئن پشاور زلمی نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی جانب سے شرف الاسلام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔زلمی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کی آمد کے ساتھ یلو طوفان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ شرف الاسلام 2021 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے تمام فارمیٹس میں بنگلادیش کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے 14، ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 156 میچز کھیلے ہیں اور 8.22 کی اکانومی ریٹ سے 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی 60 اننگز میں شرف الاسلام نے 20.35 کی شاندار اوسط سے 87 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔یاد رہے کہ شرف الاسلام پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں۔

امریکی حملے میں مارے گئے علی لاریجانی کون تھے؟

Exit mobile version