ظالم پھوپھی نے 14سالہ لڑکی عمان میں فروخت کردی
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی کوپھوپھی کی جانب سے عمان میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق عمان پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کر پاکستان بھیج دیا۔لڑکی سیالکوٹ ائیرپورٹ پروالدین کے حوالے کری گئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کے مطابق متاثرہ بچی کے بیان پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ بچی کی پھوپھو سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں لڑکی نے موقف اپنایا کہ 2022 میں پھوپھی پارلر کا کام سکھانے کے بہانے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئی، جہاں ایک شخص کے ساتھ میری شادی کرائی گئی، دوسال بعد پھوپھی اپنی بیٹی بنا کر مجھے عمان لے گئی۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ عمان لے جا کر مجھ سے غیر اخلاقی کام کرائے گئے، مجھے بعد میں عمان میں ایک شخص کوفروخت کیا گیا، میں نے ایک پادری کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا، عمان پولیس نے مجھے بازیاب کیا اور میرے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

