پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے ،اس طرح یو اے ای کو فراہم کی میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کردی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر اداکئے گئے، گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی، قرض ادائیگی سے بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط کے عزم کا اظہار ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے سعودی عرب نے 1 ارب ڈالرز جمع کرائے جبکہ اس ہفتے یو اے ای کو 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی
یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہوں گے۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یواے ای ڈپازٹس ادائیگی کے بعد 17 اپریل تک زرمبادلہ ذخائر 10.4 کروڑ ڈالر بڑھے
اسی طرح ملکی زرمبادلہ ذخائر17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ28 لاکھ ڈالررہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 53 کروڑ 9لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح 17 اپریل کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 36 کروڑ ڈالربڑھے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے
اندازے ہیں کہ عید پرترسیلات سے ذخائربڑھیں گے جب کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرمبادلہ لیکربھی جائیں گے۔
Q&A
پاکستان نے یو اے ای کے کون سے ڈیپازٹس واپس کیے ہیں؟
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے رکھوائے گئے تمام ڈیپازٹس واپس کر دیئے ہیں۔
اس اقدام کی اہمیت کیا ہے؟
یہ اقدام پاکستان کی مالی خودمختاری اور بہتر معاشی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
