Site icon bnnwatch.com

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے آسان میچ مشکل بناکر جیت لیا

Pakistan T20 World Cup Match

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے آسان میچ مشکل بناکر جیت لیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، نیدرلینڈز کی جانب سے 148 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 47، سلمان آغا 12، صائم ایوب 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔۔

فہیم اشرف نے 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شاداب خان 8، محمد نواز 6 رنز جبکہ عثمان خان صفر پر آوٹ ہوئے، بابراعظم نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

فہیم اشرف نے اختتامی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہار کو جیت میں بدلنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہم ایک سال سے ایسی ہی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، جو بھی ٹاسک ملتا ہے کوشش ہوتی ہے پورا کروں، اس سے پہلے بھی ایسی صورتحال میں رنز کر چکا ہوں، شاہین کو کہا تھا وکٹ نہیں دینی رنز بن جائیں گے، پریشر میں خود پر قابو رکھیں تو میچ جیت جاتے ہیں۔

Exit mobile version