پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے کو تیار، کل لاہور اور حیدر آباد میں ٹاکرا
پاکستان سپرلیگ11کا شائقین کے بغیر رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے،پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل جمعرات سے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔
تفصیلات کیمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آگاز ہونے میں چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ایسے میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردیئے گئے ہیں اور ایونٹ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں جہاں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے وہیں بہت سے سابق لیجنڈ کھلاڑی بھی بطور کوچ ایکشن میں نظر آئیں گے۔80 اور 90 کی دہائی میں بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنے رہنے والے ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش راولپنڈیز کے بولنگ کوچ ہوں گے۔

