Skip to main contentSkip to footer

ملک میں 81 لاکھ موبائل سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال

Pakistan SIMs expired CNIC issue

Table of Contents

ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے شہریوں کو اپنے شناختی کارڈوں کی فوری تجدید کرانے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان نادرا کے مطابق متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں،

شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کروائیں، جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں۔

میعاد ختم ہونے پر بینک اکائونٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔نادرا کے مطابق ایسے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں، تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن، تاہم نادرا فی الحال اس کا اطلاق نہیں کرتا۔نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہے،

نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجدید کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق 18 سال عمر ہونے پر شہری فوری شناختی کارڈ بنوائیں، پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔

شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت دستیاب ہے۔

مزید خبریں

 رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ،بسم اللہ کہنے کی ویڈیو وائرل

Next Post
کفایت شعاری کی دھجیاں،مینا خان 30گاڑیوں کے قافلے میں کوہاٹ پہنچ گئے
Previous Post
ایران امریکہ مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے